شریف خاندان کو جیل میں ڈال کر ملکی قرضہ چکایا جائے‘شیخ رشید
شیئر کریں
اسحاق ڈار نے نواز شریف کو 4ہزار 212ملین بجھوانے کا اعتراف کیا ہے
لاہور(بیورو رپورٹ) میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے میں حدیبیہ پیپرز کا ذکر کیا گیا اور یہ کیس شریف خاندان کے تمام مقدمات کی ماں ہے، اسحاق ڈار نے خود اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے نوازشریف کو 4 ہزار 212 ملین بیرون ملک بھجوائے، میں حیران ہوں کہ اسحاق ڈار کو نااہل کیوں نہیں کیا گیا عدالتی فیصلے کے بعد اسحاق ڈار کو مستعفیٰ ہوجانا چاہیے تھا انہیں چاہئے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوکر گواہ بن جائیں اور اگر وہ اپنے بیان سے انحراف کریں گے تو مجرم ہوں گے اب ان پر ہے کہ انہوں نے گواہ بننا ہے یا مجرم بن کر جیل جانا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمران پاکستان کے ساتھ مذاق کررہے ہیں منی لانڈرنگ کرنے والوں کومالیاتی اداروں کاسربراہ بنا دیا گیا، گزشتہ 4 برس میں 35 بلین ڈالرز کا قرضہ لیا گیا اور تاریخ کی سب سے مہنگی ایل این جی کا معاہدہ بھی اسی حکومت نے کیا، شریف خاندان نے ٹیکسٹائل کے کاروبار کو تباہ کردیا اورتاثر یہ دیا جا رہا ہے کہ نوازشریف کے بغیرملک چل نہیں سکتا۔