میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی رہنماؤں کے فیض حمید پر سنگین الزامات

پی ٹی آئی رہنماؤں کے فیض حمید پر سنگین الزامات

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

سابق وزیراعظم عمران خان کے قریب سمجھے جانے والے رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کی وجہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے 9 مئی واقعات میں ملوث ہونے کو قرار دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام کے میزبان نے بتایاکہ 9 مئی کے بعد گرفتاری اور پھر پارٹی چھوڑنے پر رہائی ملنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جو عمران خان کے قریب سمجھے جاتے تھے ان سے پارٹی چھوڑنے کا پوچھا۔ جواب میں ان کا کہنا تھاکہ حراست کے دوران ہمیں ثبوت دکھائے گئے 9 مئی فوج میں بغاوت کی کوشش کی تھی جس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض اور ان کے لوگ ملوث تھے۔انہوں نے کہا کہ دوران حراست بتایا گیا جناح ہاؤس اور دیگر جگہوں پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ پہلے فیض حمید کے لوگوں نے شروع کیا پھر پاکستان تحریک انصاف کے لوگ اور ہجوم اس میں شامل ہوگیا۔نجی ٹی وی کے اینکر نے ان سے پوچھا ان باتوں پر یقین کرتے ہیں؟ تو ان کا کہنا تھاکہ مجھے یہ بتایا گیا تھا اور پارٹی چھوڑنے کی یہ اہم وجہ ہے۔نجی ٹی وی کے اینکر کا کہنا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف کے 2 رہنماؤں نے فیض حمید کے 9 مئی میں ملوث ہونے کو پارٹی چھوڑنے کی وجہ قرار دیا لیکن پی ٹی آئی کا یہ دعویٰ ہے کہ بعض رہنماؤں کو ان کی کرپشن کی فائلز دکھا کر ان سے پارٹی چھڑوائی گئی اور پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں