میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمرے پر بھیجنے کے نام پر فراڈ ،ایجنٹوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

عمرے پر بھیجنے کے نام پر فراڈ ،ایجنٹوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایف آئی اے نے عمرے پر بھیجنے کے نام پر فراڈ کرنے والے ایجنٹوں کیخلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان سے ایف آئی اے نے عمرے کے نام پر فراڈ کرنے والے ایک ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے جس نے 50 سے زائد افراد کے ساتھ عمرہ پر بھیجنے کے نام پر فراڈ کیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر میں عمرہ پر بھیجنے کے نام پر بڑے پیمانے پر فراڈ کرنے کا انکشاف ہو ا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریول ایجنسیاں اور ایجنٹ عمرہ کے نام پر عوام سے بھاری رقوم اور پاسپورٹ لے کر غائب ہوجاتے ہیں اس حوالے سے ایف آئی اے کو ملک بھر سے شکایات موصول ہوئی ہیں جس پر ایف آئی اے نے ملک بھر میں عمرہ کے نام پر فراڈ کرنے والے ایجنٹوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی اطلاعات ملی ہیںکہ کراچی میں بھی بعض ایجنٹ عمرہ کے نام پر فراڈ کررہے ہیں جن کی فہرستیں تیار کر گئی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے ڈیرہ غازی خان سے عمرہ کے نام پر فراڈ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جو پنجاب کے مختلف شہروں میں جاکر عمرہ کے نام پر لوگوں سے فراڈ کرتا تھا ۔ملزم نے 2020 سے 2023 کے درمیان 50 سے زائد افراد کو عمرہ پر بھیجنے کے نام پر فراڈ کیا اور ان کے پاسپورٹ اور ضروری دستاویزات لے کر فرار ہوگیا تھا ۔ملزم ہر شہر میں اپنا الگ نام رکھ کر فراڈ کرتا تھا ۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کراچی میں بھی رواں سال عمرہ پر بھیجوانے کے نام پر ایک بڑا فراڈ ہوا ہے جس کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں