میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جعلی کتابیں چھاپنے پر9 پبلشرزپرمقدمہ

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جعلی کتابیں چھاپنے پر9 پبلشرزپرمقدمہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ :آصف سعود)سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جعلی کتابیں چھاپنے والے اردوبازار کے 9 پبلشروں کے خلاف آرام باغ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ اردو بازار کے مذکورہ پبلشر بھاری تعداد میں جعلی کتب چھاپ کر شہر میں سپلائی کررہے تھے پولیس نے مذکورہ پبلشروں کے ملازمین کو گرفتار کیا جبکہ پبلشر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کراچی کیمپ آفس کے انچارج عبدالباقی ادریس سومرو نے آرام باغ تھانے میں اردو بازار کے 9 پبلشروں کیخلاف ایف آئی آر نمبر 265/2023 درج کرائی ہے جس میںکہا گیا ہے کہ اردو بازار میں مختلف دکاندار اور پرائیویٹ پبلشر سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی درسی کتب اور پریکٹیکل جنرل سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی اجازت کے بغیر چھاپ کر فروخت کررہے ہیں جوکہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ آرڈننس 1970 کے سیکشن II کی خلاف ورزی ہے ۔ ایف آئی آر میں عبدالباقی ادیس سومرو نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے بدھ کی شام کو اردو بازر کا سر پرائز وزٹ کیا اس دوران اردو بازار کے 9 پبلشر یونائیٹڈ بک سیلر، رہبر پبلشر،آزاد پبلشر ،اقراء پبلشر ،گابا ایجوکیشنل بکس ،پیلکن پبلشر ،لائٹ اسٹون ۔کیفایت اکیڈمی کے پاس انہیں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی 177 جعلی کتب ملیں ہیں ۔جرأت سے بات کرتے ہوئے مقدمہ کے مدعی عبدالباقی ادریس سومرو کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ پبلشر جان بوجھ کر سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جعلی کتب چھاپ کر انہیں من مانی قیمتوں پر فروخت کررہے ہیں جوکہ سراسر جرم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ پبلشر مذکورہ اقدام کر کے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔جرأ ت کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق آرام باغ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد بعض پبلشروں کی دکانوں پر چھاپے مار کر ان کے ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جعلی کتب چھاپنے والے پبلشر فرار ہونے مین کامیاب ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ایف آئی آر میں مدعی نے ان پبلشروں کے نام بھی درج کرائے ہیں جو اسکول کی کتابوں کا کام ہی نہیں کرتے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے پبلشروں کو مقدمے میں شامل کرکے مذکورہ مقدمے کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے خود ہی کمزور بنا دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں