میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مستردکردیا

نوازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مستردکردیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی کابینہ اجلاس میں وزراء کااحتجاج
،اتحادی جماعتوں کانظرثانی کامطالبہ

عوام کے ساتھ کھڑی ہوں،نوازشریف نے بھی پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سخت مخالفت کی ،یہا ں تک کہہ دیامیں حکومت کے اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں ،میٹنگ چھوڑکرچلے گئے ،مریم نوازکاٹوئٹ
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی یہاں اضافہ ہو رہا ہے،،قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل کئے جائیں، وفاقی وزراء ،آصف زرداری کااظہارتشویش،تیل کی قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالاترہے ،ایم کیوایم
اسلام آباد/لاہور(نیوز:ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر مریم نواز نے پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مسترد کر دیا جبکہ ملک میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر ہونے والی تنقید کے جواب میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ میں ایک آسان ہدف ہوں تاہم قیمت میں یہ تبدیلی صرف پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے اخراجات میں تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے اور اس میں کوئی نیا ٹیکس شامل نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 72 پیسیہ ضافہ کردیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 51 پیسے سستا ہونے کے بعد 244 روپے 44 پیسے کا ہوگیا تھا۔وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور ایکسچینج ریٹ میں ہونے والی ردوبدل کی روشنی میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی تبدیلی کے اثرات عوام تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم عالمی منڈی میں تیل کی کم ہوتی قیمتوں اور ملک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے دعوے کے باوجود قیمتیں بڑھانے پر حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔خود مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پیٹرول مہنگا کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، اس فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کیہے اور یہاں تک کہہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔ادھروفاقی کابینہ اجلاس میں کئی وزراء نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے پر احتجاج کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے پر کئی وزراء نے احتجاج کیا ، وزرا نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی یہاں اضافہ ہو رہا ہے۔وفاقی وزراء نے قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ۔
نوازشریف مسترد
۔۔۔۔۔۔۔۔
(انٹروٹو)
کراچی(نیوز:ایجنسیاں)سابق صدر آصف علی زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کردیا۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے اور اس کے ساتھ ہے، اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونی چاہیے۔ حکومتی اتحاد کا حصہ ہونے کی حیثیت سے سابق صدر نے کہا کہ ہم سب اس حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں اور عوام کو ریلیف دینا ہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ آصف زرداری نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم کے ساتھ ہیں اور جلد ان سے ملاقات کروں گا جس میں معاشی ٹیم کے بارے میں بھی بات ہوگی۔دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رابطہ کمیٹی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پیٹرول قیمتوں میں اضافہ مہنگائی میں اضافے کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اضافہ سمجھ سے بالا ہے۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے فیصلے پر نظرِثانی کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں