میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہدائے لسبیلہ کیخلاف سوشل میڈیامہم کے تمام کرداروںکی گرفتاری کافیصلہ

شہدائے لسبیلہ کیخلاف سوشل میڈیامہم کے تمام کرداروںکی گرفتاری کافیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

ہیلی کاپٹر کے شہدا کیخلاف گھناونی اور بے حِس سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے دوران چشم کشا انکشافات سامنے آئے
اس مہم میں ایک بڑی سیاسی جماعت کے کارکن ملوث نکلے، کچھ ہندوستانی اکاونٹس کا بھی استعمال کیا گیا ،تحقیقات میں انکشاف
اسلام آباد(بیورورپورٹ)شہدا لسبیلہ کے خلاف گھناونی اور بے حِس سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے دوران چشم کشا انکشافات سامنے آگئے،مہم میں ایک بڑی سیاسی جماعت کے کارکن ملوث نکلے،سیاسی جماعت کی اس مہم میں کچھ ہندوستانی اکاونٹس بھی ملوث نکلے ہیں جبکہ شہدائے لسبیلہ کیخلاف سوشل میڈیا مہم میں ملوث افراد کی گرفتاریوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ مہم میں ایک بڑی سیاسی جماعت کے کارکن ملوث نکلے۔ اس پوری مہم میں ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سینکڑوں کی تعداد میں جماعت کے حامی اداروں کے خلاف اس گھناونی مہم میں شامل تھے۔ سیاسی جماعت کی اس مہم میں کچھ ہندوستانی اکاونٹس بھی ملوث نکلے۔ یہ مہم ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی جب پوری قوم سیلاب اور ہیلی کاپٹر حادثے کے باعث ہونے والی شہادتوں پر غمزدہ تھی۔ اس غیر اخلاقی سازش سے اداروں، شہدا اور شہدا کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی۔ اس مہم کے کرداروں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ گھناونی مہم چلانے والوں سے تفتیش کے نتیجے میں ان کے سر پرستوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں