میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میونسپل کمشنرنے وفاق اورحکومت سندھ کے سروسزرولزکی دھجیاں اڑادیں

میونسپل کمشنرنے وفاق اورحکومت سندھ کے سروسزرولزکی دھجیاں اڑادیں

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)میونسپل کمشنر ضلع غربی شعیب احمد نے وفاق اور حکومت سندھ کے سروسز رولز کی دھجیاں اُڑادیں، شعیب احمد وفاق میں جانے کے بجائے 3 سال سے محکمہ بلدیات سندھ میں تعینات ہیں۔رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 17 اور 18 کے افسران کو صرف وفاقی حکومت کے محکموں میں ہی خدمات سرانجام دینی ہیں، لیکن حکومت سندھ کے محکموں میں مالی مراعات زیادہ ہونے اور مبینہ کرپشن کے باعث کئی آفس مینجمنٹ افسران سندھ میں اہم محکموں کی کرسیوں پر قابض ہیں۔ شعیب احمد کو محکمہ بلدیات سندھ نے میونسپل کارپوریشن ضلع شرقی میں میونسپل کمشنر تعینات کیا ، شعیب احمد کی تعیناتی بھی سروسز رولز کی سنگین خلاف ورزی ہے، لیکن قوائد و ضوابط کو بالا طاق رکھتے ہوئے ابھی تک تعینات ہیں۔ میونسپل کمشنر شعیب احمد 3 سال سے زائد عرصہ سے کراچی کے انتہائی اہم ضلع میں پوسٹنگ پر ہیں اور وفاقی حکومت کے محکموں میں جانے کا نام ہی لے رہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آفس مینجمنٹ گروپ کے افسران کو سندھ سے واپس لینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، سب سے پہلے محکمہ صحت میں تعینات ڈپٹی سیکریٹری ایڈمن اور بجٹ منصور وسان کا تبادلہ کرکے ان کو وفاق میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی ، اب دوسرے افسران کا بھی تبادلہ کرنے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں