میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیگیوں کو متحد کرنیکا ایجنڈا، چوہدری شجاعت کی پیر پگارا اور غوث علی شاہ سے اہم ملاقاتیں

لیگیوں کو متحد کرنیکا ایجنڈا، چوہدری شجاعت کی پیر پگارا اور غوث علی شاہ سے اہم ملاقاتیں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور( بیورورپورٹ )مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ (ن) لیگ کے 70 ارکان قومی اسمبلی بڑا فیصلے کرنے کے لیے تیار ہیں۔کراچی روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے 70اراکین قومی اسمبلی رابطے میں ہیں جو بڑا فیصلہ کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ ملک کو مشکل میں ڈال دیا گیاہے ٗاگر مسلم لیگی دھڑے متحدہ نہیں ہوئے تو بہت نقصان ہوگا۔قدرت نے ماڈل ٹائون سانحے کی نوازشریف کو سزا دے دی ہے ٗپاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت بدھ کو دوروزہ دورے پر کراچی پہنچے ۔مرکزی جنرل سیکریٹری طارق بشیر چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میںچودھری شجاعت نے کہاکہ سازشوں کی باتیں کرنے والوں کو اب بتادیناچاہئے کہ ان کے خلاف کونسی قوتیں سازشیں کررہی ہے ۔ملکی مفاد میں لیگی دھڑوں کو متحدہ کرنے نکلاہوں۔ سینئر اور نظریاتی لیگیوں کی بھی یہ خواہش ہے کہ ہم سب متحد ہوں،لیکن کچھ لیگی ہمیشہ اس اتحاد میں رکاوٹ بنتے ہیں ۔موجودہ صورتحال میں ہمیں آگے آناہوگا۔دریں اثناء سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین جومسلم لیگی دھڑوں کو متحد کرنے کے مشن پر کراچی پہنچے ہیں۔ بدھ کی شام مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا سے اپنی دوگھنٹے طویل ملاقات کے بعد اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تمام لیگی دھڑوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی کوشش کی جائے گی اور اس سلسلے میںان تمام مسلم لیگیوں سے رابطے کئے جائیں گے اور ان لوگوں کو بھی متحدہ مسلم لیگ میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی، جو مسلم لیگ کو چھوڑ کر دوسری سیاسی جماعتوں میں شامل ہوچکے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ( ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے بدھ کو سابق وزیر اعلی سندھ سید غوث علی شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں مسلم لیگ(ق) کے جنرل سیکریٹری طارق بشیر چیمہ،سندھ کے صدر اسد جونیجو اور دیگربھی موجودتھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور لیگی دھڑوں کو متحدکرنے پر غور کیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے دورئہ کراچی میں مسلم لیگیوں کے اتحاد میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ چودھری شجاعت حسین، مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگاڑا اور بزرگ مسلم لیگی رہنما سید غوث علی شاہ نے اتفاق رائے کے بعد چار رکنی رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی، سیکریٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے، مسلم لیگ فنکشنل کے جنرل سیکرٹری سردار رحیم بخش شامل ہیں، جبکہ اس کے سربراہ سید غوث علی شاہ ہیں، کمیٹی تمام نظریاتی مسلم لیگیوں اور مسلم لیگوں سے رابطہ کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں