میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرنس ایونیو اپارٹمنٹ میں پیدا گیر پولیس اہلکاروں کا فراڈ

پرنس ایونیو اپارٹمنٹ میں پیدا گیر پولیس اہلکاروں کا فراڈ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ جولائی ۲۰۲۵

شیئر کریں

پولیس ڈرائیور خالد ، سپاہی علی کشمیری اور ابراہیم شاہوانی نامی 3رکنی گروہ کی غنڈہ گردی عیاں
کروڑوں کی بندربانٹ ، مکینوں کو حراساں کرکے رقم کی وصولیاں ، غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری

سندھ پولیس کو بدنام کرنے والے اہلکاروں میں شامل ایک گروپ نے گارڈن ویسٹ میں قائم پرنس ایونیو اپارٹمنٹ کے بلاک D کو اپنی پیدا گیری کا ذریعہ بنا رکھا ہے ، برسوں سے لوٹ کھسوٹ کرنے والے عناصر پر الزام ہے کہ انہوں نے 3 کروڑ کا ہیر پھیر کی ہے ، اس گروپ میں محکمہ پولیس کا ڈرائیور خالد اور اس کا بیٹا ، پولیس کا سپاہی علی کشمیری، شامل بتائے جاتے ہیں جبکہ ابراہیم شاہوانی نامی شخص بھی اسی گروپ کا حصہ ہے ، ذرائع کا کہنا ہے یہ افراد برسوں سے پولیس کے نام پر سادہ لوح افراد کو ڈرا دھمکا رہے ہیں ، علی کشمیری نامی پولیس اہلکار بظاہر مکینوں سے وصولیاں نہیں کرتا مگر اپنا حصہ ہر ماہ وصول کرتا ہے ، خالد نامی پولیس اہلکار نے عمارت کی چھت پر سولر بھی اسی پیسے سے نصب کروایا، وصولی کی ذمہ داری پر بیٹا مامور ہے ، دوسری جانب تھانہ سولجربازار کے ایس ایچ او پر بھی یہ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ وہ بدعنوان عناصر کی سرپرستی کررہے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں