میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے فور منصوبے میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں بے نقاب(آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں انکشاف)

کے فور منصوبے میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں بے نقاب(آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں انکشاف)

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ جولائی ۲۰۲۵

شیئر کریں

پمپنگ اسٹیشن کے لیے 5 سے 7 ارب سے زائد کے 2 ٹھیکے دیے گئے،ٹھیکے کا تخمینہ 10 ارب 24 کروڑ تھا
نجی کمپنی کو دوسرا ٹھیکا 15 ارب 84 کروڑ روپے میں دیا گیا جبکہ ٹھیکے کا تخمینہ 8 ارب 94 کروڑ روپے تھا

کراچی کو پانی فراہم کرنے کے منصوبے کے فور میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی 2022-23 کی رپورٹ میں کے فور منصوبے میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق پمپنگ اسٹیشن کے لیے 5 سے 7 ارب روپے سے زائد کے 2 ٹھیکے دیے گئے، ایک ٹھیکا نجی کمپنی کو 15 ارب 39 کروڑ روپے کی لاگت پر دیا گیا، ٹھیکے کا تخمینہ 10 ارب 24 کروڑ روپے تھا۔آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے نجی کمپنی کو دوسرا ٹھیکا 15 ارب 84 کروڑ روپے میں دیا گیا جبکہ ٹھیکے کا تخمینہ 8 ارب 94 کروڑ روپے تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں بولیوں کی قیمتیں انجینئر کی تخمینہ لاگت، پی سی ون منظوری سے زیادہ تھیں، بولیوں کو مسترد کیا جانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا، ٹھیکے غیر منصفانہ، بلاجواز تھے، پیپرا رولز کے تحت مسترد کیے جانے چاہیے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں