میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وحشت زدہ اسرائیلی فوج کی نصیرات میں گھر پر بمباری

وحشت زدہ اسرائیلی فوج کی نصیرات میں گھر پر بمباری

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیلی فوج کے نصیرات میں گھر پر حملے کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 11 فلسطینی شہید ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں بھی گھر پر بم باری سے 4 فلسطینی شہید اور 3 زخمی ہو گئے جبکہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 8 دنوں کے دوران غزہ میں 5 پناہ گزیں اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا۔علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا۔فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے خدمات انجام دینے والے سب سے اہم ادارے انروا کے اہلکار کا کہنا تھا کہ غزہ میں گزشتہ ہفتے ہونے والے حملے اب تک کے سب سے خونریز حملے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق حماس نے اسرائیلی فوج کا نہ پھٹنے والا اسرائیلی میزائل 2 اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا ہے۔دوسری جانب امریکی فوج کا کہنا تھا کہ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں 2 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا ہے۔علاوہ ازیں غزہ میں ترک فلسطین فرینڈ شپ اسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے پر ترکیے نے ردِعمل کا اظہار کیا ۔ترک وزارتِ خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ حملے کی ذمے دار اسرائیلی فوج کو عالمی عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے۔ترک وزارتِ خارجہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کا تباہ شدہ اسپتال کے سامنے تصویریں بنوانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا ثبوت ہے، اسپتال کو فوجی اڈے کے طور پر استعمال کرنا اسرائیل کی منظم پالیسی کا حصہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں