میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرول پمپس مالکان کاکل سے ملک گیر ہڑتال کااعلان

پیٹرول پمپس مالکان کاکل سے ملک گیر ہڑتال کااعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اورحکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے، جس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم، چیئرمین اوگرا اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی موجود تھے۔ مذاکرات میں پھر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ٹیکس کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ختم کرنے کا مطالبہ کیا جس پر حکومتی نمائندوں نے فوری جواب دینے سے انکار کردیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد السمیع خان نے بتایا کہ مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار ہے تاہم شاہد خاقان عباسی کی حکومتی کمیٹی میں شمولیت ہمارے لیے خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں ہم نے اپنے اخراجات اورآمدنی کا گوشوارہ حکومت کو پیش کردیا ہے، حکومت حالات سے باخبر ہے اورہمارے مطالبات بھی جائز ہیں جنہیں قبول کرنا ہوگا۔عبد السمیع خان نے کہا کہ حکومت آرڈینس جاری کرے یا مثبت پیش رفت کرے تو بات آگے بڑھ سکتی ہے، ہم پرامید ہیں کہ جائزمطالبات کی سنوائی ہوگئی، جب تک کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوتا ہم 18 جولائی سے پمپس بند کرنے کی کال واپس نہیں لے سکے۔انہوں نے کہا کہ 18 جولائی سے پیٹرول پمپس کی ہڑتال اعلان کے مطابق ہوگی۔جبکہ ڈیلرزایسوسی ایشن کے رہنما امیر خان مسعود کا کہنا ہے کہ ڈیلرز نے اپنے اخراجات اور آمدنی کا گوشوارہ پیش کردیا ہے، حکومت سے پٹرولیم ڈیلرز کے کمیشن میں 6 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے، امید ہے پٹرولیم ڈیلرز کے جائز مطالبات منظور ہوجائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں