میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضمنی انتخابات میں16 نشستوں پر کامیابی ملے گی 'فواد چوہدری

ضمنی انتخابات میں16 نشستوں پر کامیابی ملے گی 'فواد چوہدری

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فساد اعظم رانا ثنا اللہ تو ان کے پاس ہے، ہمارے پاس تو شوکت ترین اور یاسمین راشد جیسے لوگ ہیں جو کسی غنڈے کو جانتے بھی نہیں ہوں گے،حکومت جو بھی ہتھکنڈے اپنا لے پنجاب ضمنی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے، صوبے میں ضمنی الیکشن کی ابتدا ء ہی دھاندلی سے ہوئی ہے اور الیکشن کمیشن خود ہی دھاندلی کر رہا ہے،الیکشن کمیشن کہتا ہے جب ہم ہیں تو کسی کو دھاندلی کی ضرورت نہیں، الیکشن کمیشن کے ہر فیصلے کو عدالتوں میں مسترد کیا گیا، آج عدالت نے پولنگ ایجنٹ دوسری جگہ سے نہ لینے کا بھی فیصلہ معطل کر دیا، الیکشن کمیشن سے کوئی پوچھنا والا نہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پنجاب میں بجٹ اجلاس نہیں ہوا اس وقت جو بھی خرچہ ہورہا ہے غیر قانونی ہے، پنجاب میں جہازوں کو رکشہ بنایا گیا ہے، انتخابی مہم ہیلی کاپٹرز پر چلی ، وقت آنے پر یہ سارے حساب کتاب ہوں گے۔کل نجی ٹی وی نے دکھایا مریم نواز کے جلسے کیلئے کیسے لوگ لائے گئے، فیکٹری مالک ذوالفقار کو دھمکی دی گئی کہ ورکرز نہ بھیجے تو فیکٹری بند کرادیں گے۔پنجاب میں کوئی بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوتا ہے تو اسے بڑا مجرم بنادیا جاتا ہے، پی ٹی آئی امیدواروں پر جعلی کیسز بنائے جارہے ہیں، پی ٹی آئی امیدواروں کو روکنے کیلئے ریاستی مشینری استعمال کی جارہی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں غیرقانونی گرفتاریاں کی جارہی ہے، جو بھی پی ٹی آئی کی حمایت کررہا ہے اسے گرفتار کرلیا جاتا ہے، انتخابی مہم میں متحرک لوگوں کو بھی جعلی کیسز میں پھنسایا جارہا ہے۔سی سی پی او خود ویڈیوز بھیج رہے ہیں کہ میری کسٹڈی میں بیان دیا گیا، میرا مشورہ ہے سی سی پی او کو (ن)لیگ میں شامل ہوجانا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ جمہوریت میں اکثریت دکھا کر آنا پڑتا ہے، حمزہ شہباز کو آمریت کا شوق ہے تو الگ بات ہے، یہ جو بھی ہتھکنڈے اپنالیں ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، ہمیں امید ہے تحریک انصاف 16 نشستوں پر بھرپور کامیاب ہو گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں