ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی خریدوفروخت کاانکشاف
شیئر کریں
پنجاب کے حلقہ پی پی 168 کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی مبینہ خریداری کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس نے پی پی 168 سے سینکڑوں شناختی کارڈ سمیت مشکوک شخص کو حراست میں لیا ہے جس نے کہا میرا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے، انہوں نے لوگوں کو 2 سے 3 ہزار روپے فی کادڑ دینے کا انکشاف کیا۔ملزم نے کہا میرا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور مجھے پی پی 168 سے لوگوں نے شناختی کارڈ دئیے تھے۔ادھر شناختی کارڈ ملنے کے معاملے پر زیرحراست شخص کی فرخ حبیب کے ساتھ مبینہ واٹس ایپ گفتگو لیک ہوگئی۔ملزم نے پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس سے مبینہ طور پرگفتگو کی۔ ملزم نے گزشتہ رات تمام شناختی کارڈزمبینہ طور پر فرخ حبیب کو بھیجے۔ملزم اور پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت کے درمیان چیٹ مئی میں شروع ہوئی۔ ملزم نے حافظ فرحت کو مبینہ طور پر سینکڑوں شناختی کارڈ خرید کر بھیجے گئے۔فرخ حبیب نے ملزم خالد سندھو کو جون میں واٹس ایپ میسج کیا۔ واٹس ایپ چیٹ کے مطابق فرخ حبیب نے ملزم کو اپنے گھر پر بلایا۔ ملزم نے بتایا کہ وہ گزشتہ رات تک 7 ہزار ووٹ خرید چکا تھا۔ ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان الزامات میں کوئی سچائی نہیں، یہ مسلم لیگ(ن) کی جانب سے ڈرامہ کیا گیا، میں اس شخص کو جانتا ہی نہیں، مخالفین نے ان لوگوں کو پلانٹ کیا ہواہے، روزانہ سیکڑوں لوگوں سے بات ہوتی ہے۔