میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغان امن کانفرنس ملتوی

افغان امن کانفرنس ملتوی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان نے افغان امن کانفرنس ملتوی کر د ی ہے۔ افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امن کانفرنس ملتوی ہونے تصدیق کر دی۔انہوں نے کہا کہ افغان امن کانفرنس 17 سے 19 جولائی تک شیڈول تھی جس کی نئی تاریخوں کا اعلان عید کے بعد کیا جائے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان تاشقند میں ہونے والی ملاقات کے بعد افغان امن کانفرنس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نجی ٹی وی کو ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہونے والی امن کانفرنس کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے کیونکہ بعض افغان مندوبین دوحہ کانفرنس کے باعث اسلام آباد نہیں آسکیں گے، کابل میں پاکستان کے سفیر کانفرنس کے بروقت انعقاد کے لیے حتمی کوششیں کررہے ہیں۔وزارت خارجہ کے ذرائع نے کہا کہ ہم نے تیاریاں کررکھی ہیں مگر افغان قائدین تقسیم ہیں، اگر ضرورت پڑی تو تاریخ بھی بدل سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں