میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ پولیس رولز میں ترمیم کا فیصلہ،ہر کیس میں گرفتاری نہیں ہوسکے گی

سندھ پولیس رولز میں ترمیم کا فیصلہ،ہر کیس میں گرفتاری نہیں ہوسکے گی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

حکومت سندھ نے پولیس رولز میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد ہر کیس میں گرفتاری نہیں ہوسکے گی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس رولز26میں ترامیم کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جو ہفتہ کے روز سندھ کابینہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیاجائے گا ۔سنگین جرائم کے علاوہ دیگر عمومی مقدمات میں پولیس مبینہ ملزم کو گرفتار نہیں کرسکے گی اور کئی کیسز میں مقدمے کی تفتیش کے بعد ملزم کی گرفتاری کا فیصلہ ہوگا۔گرفتاریوں سے متعلق پولیس کے اختیارات میں ترامیم کی جائیں گی ۔10سے زائد مختلف دفعات پر نامزد فرد کی گرفتاری نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔پولیس رولز 1934میں ترامیم کا مسودہ سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔پولیس رول26میں ترمیم سے غیر ضروری گرفتاریوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔غیر ضروری گرفتاریوں کو روکنے سے جیلوں میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی تعداد میں بھی کمی آئے گی ۔گرفتاریوں سے متعلق پولیس کے اختیارات میں بھی ترامیم کی سفارش کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں