میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لوڈشیڈنگ کراچی کے عوام کا مقدر بن گئی

لوڈشیڈنگ کراچی کے عوام کا مقدر بن گئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر قائد کے مختلف علاقوں کورنگی، نارتھ اور نیوکراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے۔کراچی میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ نیا نہیں لیکن مستقبل قریب میں بھی یہ مسئلہ فی الحال حل ہوتا نظر نہیں آرہا۔حکومت کے بلند و بانگ دعوے پانی کے بلبلے ثابت ہورہے ہیں۔کراچی کے علاقے کورنگی سیکٹر48اے اور ڈی میں2دن سے بجلی غائب ہے، اندھیروں کے ستائے شہریوں نے کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے جب تک بجلی بحال نہیں کی جاتی احتجاج جاری رکھیں گے شدید گرمی میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بہت سے صارفین کراچی میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کو کوستے رہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف کورونا وائرس کی وبا نے حالات مشکل بنا دیے ہیں اور اوپر سے شدید گرمی میں ہونے والی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔حکومت کے بلند و بانگ دعوے پانی کے بلبلے ثابت ہوئے۔ لوڈ شیڈنگ جاری تھی جاری ہے اور مایوس شہریوں کا خیال ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں بھی میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ ان کا مقدر رہے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں