کمیٹی قائم ہونے کے باوجود نرسز کا احتجاج جاری،13 ویں روز میں داخل
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جولائی ۲۰۱۹
شیئر کریں
کراچی پریس کلب پر مطالبات کی منظوری کیلئے نرسوں کا احتجاج کمیٹی قائم ہونے کے باوجود جاری ہے اور 13 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے ۔نرسز ایکشن کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوگا،احتجاج بھی ختم نہیں ہوگا۔دوسری جانب نرسنگ اسٹاف کے احتجاج کے باعث اسپتالوں میں حساس شعبہ جات میں کام کے بائیکاٹ کی وجہ سے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو حکومت سندھ نے نرسز کے مطالبات کی منظوری کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی، جو سات روز میں تجویز سندھ حکومت کو پیش کرے گی۔