میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برڈ آف سندھ کے نام سے 2 روزہ نمائش کا انعقاد

برڈ آف سندھ کے نام سے 2 روزہ نمائش کا انعقاد

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں برڈآف سندھ کے نام سے 2روزہ نمائش کاانعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پانچویں برڈ آف سندھ کے نام سے دو روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 آرٹسٹوں نے تین سو بیس اقسام کے پرندوں کی تصاویر سجائیں۔ قدرت کے ان شاہکاروں کو دیکھنے کے لیے شائقین کھنچے چلے آئے ۔وائلڈلائف فوٹوگرافرز نے روایتی تصاویر سے بالکل مختلف تصاویر بنائیں جبکہ شرکا کو جوشاہکار پسند آیا وہ اسے گھربھی لے گئے ۔آرٹسٹوں نے کہا کہ سندھ میں انتہائی خوبصورت پرندے موجود ہیں، ہمیں ایک ایک شاٹ لینے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے ۔قدرت کا شاہکار یہ پرندے دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور شرکا موبائل میں تصاویر بناتے رہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں