بھارتی ٹیم کی شکست سے غیرقانونی سٹہ مافیا کے وارے نیارے
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جولائی ۲۰۱۹
شیئر کریں
ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کی شکست سے غیرقانونی سٹہ مافیا کے وارے نیارے ہوگئے ۔ایک بکی کے مطابق زیادہ تر لوگوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی الیون کی فتح پر جوا کھیلا تھا جس کی وجہ سے انھیں اپنی رقم سے ہاتھ دھونا پڑے ، مذکورہ بکی کوصرف اس میچ سے 5لاکھ روپے کا فائدہ ہوا۔اس نے مزید کہاکہ بھارت میں پکڑ دھکڑکے باوجود سٹے بازی کا دھندا عروج پر ہے ، خود میرے دوست کئی مرتبہ پکڑے جا چکے ، 10، 15دن میں ضمانت ہوجاتی اور وہ نئے جوش وخروش سے اس کاروبار میں واپس آجاتے ہیں۔