سرخروہونگے آپ کو شرمندگی ہوگی‘ مریم اورنگزیب
شیئر کریں
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پارلیمنٹ پر حملہ اور سپریم کورٹ پر گندے کپڑے لٹکانے والا آج اداروں کی عزت اور حفاظت کی بات کررہا ہے، تین عدالتوں سے مفرور دوسروں کے احتساب کی بات کس منہ سے کر رہا ہے ،عمران خان خیبر پختونخواکے احتساب کمیشن کا تالا کھول کر اپنے منہ کو تالا لگائیں، عمران صاحب جس دن نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو کال دی آپ کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ،سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں ہمیشہ کی طرح وزیراعظم سرخرو ہوں گے اور آپ کو شرمندگی ہو گی۔ ایک بیان میں وزیر مملکت مریم اور نگزیب نے کہا کہ اداروں کو گالی دینا والا شخص اداروں کی عزت کی بات کر رہا ہے ،انہوں نے کہاکہ زکواۃ کے پیسے ، منی لاؤنڈرنگ کرنے والا آج دوسروں پر انگلیاں اٹھارہا ہے، انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ پر گندے کپڑے لٹکانے والا آج سپریم کورٹ کی حفاظت کی بات کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ کے ورکرز آپ کی اصلیت جان کر دوسری پارٹیز میں شامل ہورہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان آپ جو اپنے ورکرز کے ساتھ کررہے ہیں وہ پورا پاکستان دیکھ رہا ہے، انہوںنے کہاکہ عمران خان جس دن نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو کال دی آپ کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، انہوں نے کہا کہ عمران خان تحریک انصاف تو کرپٹ ٹولے کی جماعت بن چکی ہے مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں ہمیشہ کی طرح وزیراعظم سرخرو ہوں گے اور آپ کو شرمندگی ہوگی، انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ نے صحیح کہا آپ کو پاکستان کی عوام نہیں چھوڑے گی، انہوں نے کہاکہ ساری قوم دیکھ رہی ہے آپ ایک چور ، جھوٹے اور ذہنی مریض ہیں۔