میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاناما کیس، خورشید شاہ نے بھی ہفتہ دس دن کی پیشن گوئی کردی

پاناما کیس، خورشید شاہ نے بھی ہفتہ دس دن کی پیشن گوئی کردی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

سکھر (بیورو رپورٹ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، جے آئی ٹی کاکیس قانونی ہے،کسی کو لڑنے کی ضرورت نہیں ہے،عدالت کا فیصلہ سب کو ماننا ہوگا۔قبل از وقت انتخابات کے حامی نہیں،ہم چاہتے ہیں کہ نواز شریف اپنی جگہ کوئی اور وفادار شخصیت لے آئیں اور پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے۔ان خیالات کا اظہار سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت جے آئی ٹی رپورٹ پروقت لینے کی کوشش کرے گی، تاہم اس کیس پر حتمی فیصلے کے لئے زیادہ سے زیادہ ایک ہفتہ یا 10 دن چاہییں ،سی پیک حکومتوں کے درمیان سمجھوتہ ہے،میں نہیں سمجھتا کہ منصوبے پر کوئی اثر پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ طارق شفیع کا حلف نامہ غلط ثابت ہوگیا،منی ٹریل سامنے نہیں آیا،مسئلہ 30دن میں نمٹ سکتا تھا جے آئی ٹی کو 30دن زیادہ دیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے ایمانداری سے تحقیقات کی ہیں، جسے متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اب بھی کہتا ہوں وزیراعظم کو استعفیٰ دے دینا چاہیے،پہلے بھی جمہوریت اور پارلیمنٹ کو بچانے کی کوشش کی آج بھی یہی کوشش ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں