میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل بینچ نے فیصلہ جاری کر دیا۔عدالتِ عالیہ نے پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات ایک ساتھ کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ عدالت امید کرتی ہے کہ الیکشن کمیشن باقی جماعتوں کے خلاف کارروائی بھی مناسب وقت پر مکمل کرے گا۔فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت امید کرتی ہے کہ کارروائی شفاف انداز میں آگے بڑھائی جائے گی، الیکشن کمیشن نے ابھی تک کوئی آرڈر پاس نہیں کیا ہے۔ہائی کورٹ کے فیصلے میںکہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سب سیاسی جماعتوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل پر 14 جون کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں