میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد ،قانون کے طالبعلم کی موت یاخودکشی ، پولیس ٹامک ٹوئیاں مارنے میں مصروف

حیدرآباد ،قانون کے طالبعلم کی موت یاخودکشی ، پولیس ٹامک ٹوئیاں مارنے میں مصروف

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد میں قانون کے طالبعلم کی پراسرار موت، پولیس تحقیقات سست روی کا شکار، 5 دن قبل قاسم آباد کے نسیم سینٹر میں واقع فلیٹ سے پھندا لگی اشفاق شر کی لاش ملی تھی، ورثاء نے قتل کا مقدمہ بھی درج کروایا، پولیس کی تحقیقات آگے نہ بڑھ سکیں، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں قانون کے طالبعلم کی پراسرار موت ابھی تک معمہ بنی ہوئی ہے، 5 دن قبل قاسم آباد کے نسیم سینٹر کے تیسری منزل پر واقع ٹھری میرواہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ اشفاق شر کی لاش ملی تھی، اشفاق شر میٹھا رام کالج میں تیسرے سال کا طالبعلم تھا، ورثاء نے قتل کا شک ظاہر کرتے ہوئے قتل کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا، واقعے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اے ایس پی ہیڈکوارٹر کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، تاہم پولیس تحقیقات ابھی تک آگے نہ بڑھ سکیں، ذرائع کے مطابق پولیس ابھی تک طالبعلم کے روم پارٹنرز کا بیان بھی نہ لے سکی ہے، پولیس نے ابھی تک محلے میں موجود سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل نہیں کئے، ذرائع کے مطابق اشفاق شر کے موت سے کچھ گھنٹے قبل اس کے فلیٹ تک ریکی بھی کی گئی، تاہم پولیس ابھی تک معاملے کو خودکشی قرار دینے میں مصروف ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں