میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی دھمکیاں، پاک فضائیہ کو الرٹ کردیا گیا

بھارتی دھمکیاں، پاک فضائیہ کو الرٹ کردیا گیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے، بھارت کی دھمکیوں کے بعد ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج پہلے سے ہی الرٹ پر ہے، آئی ایس آئی ہیڈا کوارٹر میں عسکری قیادت کی ملاقات میں اہم معاملات زیر غور آئے۔ تفصیلات کے مطابق چین سے لداخ میں مار کھانے کے بعد اب خدشہ ہے کہ بھارت پاکستان کیساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے۔بھارت مسلسل پاکستان کو دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کا دفاع کرنے کیلئے پاک فضائیہ الرٹ پر ہے۔ بھارت کی جانب سے گزشتہ سال سے مسلسل پاکستان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اسی لیے پاک فوج ملک کے دفاع کیلئے ہر وقت الرٹ پر ہے۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی دھمکیوں اور اشتعال انگیزیوں کے بعد آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ عسکری قیادت کے اجلاس میں کئی اہم امور زیر غور آئے۔عسکری قیادت تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں