میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت ،اپوزیشن میں ٹھن گئی‘ ہنگامہ‘گالم گلوچ‘ سخت جملوں کا تبادلہ

حکومت ،اپوزیشن میں ٹھن گئی‘ ہنگامہ‘گالم گلوچ‘ سخت جملوں کا تبادلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اسرائیل سے متعلق متنازع بیان کے معاملے پر حکومت اپوزیشن میں ٹھن گئی، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو جھوٹا قرار دینے پر ایوان میں ہنگامہ برپا ہوگیا، گالم گلوچ ہوئی، تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا، سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، دونوں اطراف سے ارکان اتنے قریب آگئے تھے کہ سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھ سکے، اپوزیشن نے دھمکی دیدی ہے اگر حکومت کا یہی رویہ رہا تو اس کے ارکان ایوان میں نہیں بول سکیں گے،ماحول کشیدہ ہونے کے دوران ایوان کی کارروائی معطل ہوکررہ گئی، اجلاس کوروک کر ڈپٹی اسپیکر چیمبر میں چلے گئے۔ منگل کوپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر خارجہ،وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزیر اعظم کی جانب سے کچھ بیانات منسوب کیے گئے ہیں وزیر خارجہ کا بیان وائرل ہوا کہ انہوں نے کہا بھارت سیکیورٹی کونسل کا ممبر بن جائے تو قیامت نہیں آئے گی،ایک اور تقریر میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بات کی گئی،وزیر خارجہ نے یہ بیانات نہیں دیے تو وضاحت کریں،ان بیانات پر حکومت کا واضح موقف ایوان میں آنا چاہیے،پاکستان واحد۔ملک ہے جو نظریے کی بنیاد پر بنا،ڈپٹی اسپکر قاسم سوری نے واضح کیا کہ پاکستان اسرائیل کو فلسطین پر قابض سمجھتا ہے،میر اوعدہ ہے پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا،ایوان میں ۔خواجہ آصف کے نکتہ اعتراض کو جھوٹا کہنے پر اپوزیشن نے وزیرمواصلات مراد سعید کے خلاف احتجاج کیا ۔ مراد سعید نے کہا کہ جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ جھوٹے ہیں یہ خواجہ آصف لندن گئے تھے یہ صاحب اقامہ پر پاکستان کے وزیر دفاع و خارجہ ہوتے ہوئے باہر نوکری کررہے تھے ۔ اجلاس میں مراد سعید کی تقریر کے دوران مسلم لیگ ن کے ارکان نے شورشرابا کیا ۔ ڈپٹی سپیکر نے ارکان کی سرزنش خاموش ہوجائیں جواب سنیں مجھے ہاوس چلانا آتا ہے میں کسی کی دھمکی میں نہیں آؤں گا۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری۔ ایوان میں خواجہ آصف نے ایوان نہ چلنے دینے کی دھمکی دی مراد سعید نے کہا کہ یہ طریقہ ہمیں بھی آتا ہے۔ پھر خواجہ آصف یہاں بات تک نہیں کرسکے گا۔ مراد سعید نے کہا کہ کون اپنی نواسی کی شادی پر مودی کو بلاتا تھا۔ جندال کو کس نے مری آنیکی دعوت دی۔ یہ بات کرو گا تو غصہ آئیگا۔کس نے کہا تھا جندال سے ہمارے تو ذاتی تعلقات ہیں ۔انکا لیڈر انڈیا جاتا ہے تو حریت رہنماں سے ملنے کا وقت نہیں ہوتا ۔یہاں پر اگر اسرائیل کی بات کرتے ہیں۔ عمران خان کے ہوتے کسی کی یہ خواہش پوری نہیں ہو سکتی۔ اسلام کو دہشتگردی سے منسوب کیا جاتا تھا عمران خان نے عالم۔اسلام کا مقدمہ لڑا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دو دفعہ کشمیر پر بات ہوئی،کشمیر کا مسلہ بین الاقوامی حثیت حاصل کرچکا ہے۔،عمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی کشمیر پر موقف تبدیل نہیں کرسکتا۔ عقیدہ ختم نبوتﷺ اور اسلاموفوبیا کشمیر کا مقدمہ عمران خان نے عالمی سطح پر لڑا۔ یہ بھی واضح کردینا چاہتا ہوں کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے اسرائیل کو کوئی تسلیم نہیں کرسکتا ہے میں نے بات شرور کی تو اپوزیشن نے احتجاج شروع کر دیاسیکیورٹی کونسل میں پچاس سال بعد کشمیر پر بحث کی گئی،مسئلہ کشمیر آج بین الاقوامی طور پر اجاگر ہوچکا ہے۔ رانا تنویر نے کہا کہ میں بتاتا ہوں۔قومی اسمبلی میں ہنگامہ۔ارائی ہوگئی ۔ مراد سعید اور شیخ روحیل اصضر میںتلخ بجملوں کاتبادلہ ہوگیا اجلاس کی کاروائی معطل ہو کر رہ گئی۔اراکین کی ایک دوسرے کو گالم گلوچ دی۔ارکان نے ایک دوسرے کو دھمکیاں دیں ۔ رانا تنویر نے ہمیں تقریر نہیں کرنے دیں گے تو حکومتی ارکان کو بھی تقریر نہ کرنے دیں گے ۔ قاسم سوری نے کہا کہ تمام ارکان ایک دوسرے کا احترام کریں، ایوان کی کارروائی دیکھ کر عوام تک کیا پیغام جائیگا۔ تمام ارکان مہذب الفاظ اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، ڈپٹی سپیکر نے فلور ن لیگی رکن رانا تنویر کو دیدیا۔ رانا تنویر بھی برہم ہوئے اور کہا کہ ایسی صورتحال میں ڈپٹی اسپیکر میں کیا بات کروں، ایوان میں کشیدہ صورتحال کم نہ ہونے کے باعث ڈپٹی سپیکر نے اجلاس 10 منٹس کے لئے ملتوی کردیا۔ہنگامہ آرائی کے دوران ارکان میں سماجی فاصلہ برقرار نہ رہ سکا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں