میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقبوضہ کشمیر قابض بھارتی فوجیوںکے ہاتھوںتین نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر قابض بھارتی فوجیوںکے ہاتھوںتین نوجوان شہید

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فو ج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور نام نہاد آپریشن کی آڑ میں مزید 3کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔ صباح نیوزکے مطابق بھارتی فوج نے جنوبی کشمیرمیں ضلع شوپیاں کے علاقے میں مزید 3کشمیری نوجوانوں کو محاصرے کی آڑ میں شہید کیا۔ضلع شوپیاں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے اور بھارتی فوج کا محاصرہ تاحال جاری ہے۔تاہم بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے دعوی کیا کہ شوپیان کے ترکہ وانگام میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)اور جموں کشمیر خصوصی آپریشن گروپ(ایس او جی)نے مشترکہ طور پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔اس دوران جنگجوں کے ساتھ رابطہ ہوا جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا اور گولیوں کے اس تبادلے میں تین عسکریت پسند جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے بھی ترکہ وانگام میں تین عسکریت پسندوں کے مارے جانے کی تصدیق کی تاہم مہلوکین کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیاتاہم شہیدہونے والے کشمیری نوجوانوں کی شناخت زبیرالاسلام وانی ،کامران منہاس اور منیب السلام کے نام سے ہوئی ہے،ضلع شوپیاں کے علاوہ سری نگر، بارہ مولا،کپواڑہ،کلگام اور دیگر اضلاع میں بھی بھارتی فوج کا محاصرہ جاری ہے۔علاوہ ازیں قابض بھارتی فورسز کو کورونا کی آڑ میں کشمیری نو جوانوں کو ستانے کا بھی نیا بہانہ مل گیا ہے۔بھارتی فورسز قرنطینہ کے نام پر وادی میں واپس آنے والے طلبہ کو طرح طرح سے ذہنی و جسمانی اذیتیں پہنچارہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں