میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گھی اور تیل مافیا سرگرم، عوام سے اربوں روپے لوٹ لیے

گھی اور تیل مافیا سرگرم، عوام سے اربوں روپے لوٹ لیے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

تیل اورگھی ملز مالکان نے اربوں روپے کا ٹیکا لگا دیا، وزارت صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ پالم آئل سستا ہونے کے باوجود گھی، تیل سستانہ کرنے پر مالکان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔تفصیلات کے مطابق بجٹ میں کوئی ٹیکس نا لگنے اور چیزیں مسلسل سستی ہونے کے باوجود مہنگائی نے پاکستانی عوام کا پھیچا نہیں چھوڑا، گندم، چینی اور پٹرول مافیا کے بعد گھی اور تیل مافیا بھی سرگرم ہوگئی۔وزارت صنعت و پیداوار کا کمپیٹیشن کمیشن اآف پاکستان کو ملز مالکان کے خلاف خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ پالم آئل سستا ہونے کے باوجود گھی، تیل سستانہ کرنے پر مالکان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزارت پیداوار کو گھی کی قیمت کم کرنے کے اقدامات کی ہدایت کی جاچکی ہے اور وزارت پیداوار سے مذاکرات میں بناسپتی ایسوسی ایشن 50روپے فی کلو کمی پر رضا مند تھی تاہم رمضان ختم ہوگیا لیکن ابھی تک قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی۔دستاویزات میں واضح ہوتا ہے کہ چند برانڈز نے 5 روپے فی کلو قیمت کم کی تھی لیکن ایف بی آر نے کووڈ 19 کے بعد پالم آئل امپورٹ پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی بھی 30 جون تک ختم کردی تھی جس کے بعد وزارت کے تخمینہ کے مطابق کم از کم 50 روپے ہونی چاہیے تھی۔عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قمیتں 789ٹن ڈالر سے کم ہو کر 512ٹن ڈالر پر آگئی تھی، عالمی مارکیٹ میں پالم آئل کی قیمت 277 ڈالر ٹن سستی ہوچکی ہے۔وزارت پیداوارکی قیمتیں کم نہ ہونے پر کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کو ہدایت جاری کردیں، ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کمپیٹیشن کمیشن اپنے قوانین کے تحت گھی مالکان کے خلاف سخت کارروائی کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں