میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورنگی‘ملیر میں اسمارٹ لاک ڈائون کی تجویز

کورنگی‘ملیر میں اسمارٹ لاک ڈائون کی تجویز

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں کورونا وائرس کا پھیلا ئوروکنے کے لیے تین اضلاع میں لاک ڈائون کی تجویز دی گئی،اس سلسلے میں ضلعی کورنگی، ملیر اور غربی کے ضلعی ہیلتھ افسران نے ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ کر تینوں اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈائون کی تجویز دی ہے۔کورنگی کے ضلعی ہیلتھ افسر کے خط میں کہا گیا ہیکہ کورنگی ڈھائی نمبر، ڈیڑھ نمبر، 4 نمبر اور مہران ٹان میں کیسز زیادہ ہیں، اب تک ان علاقوں 2400 سے زائد کورونا کے کیسز آچکے ہیں جب کہ کورنگی میں شمسی سوسائٹی، سعادت کالونی، مردان چوک اور شاہ فیصل نمبر 2 میں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں۔ملیر کے ضلعی افسر کے خط میں بتایا گیا ہے کہ ملیرکھوکھرا پار، کالا بورڈ، یوسی 9، یوسی 11 لانڈھی اور دیگر علاقوں میں بھی کیسز زیادہ ہیں۔ضلعی ہیلتھ آفیسر غربی نے ڈپٹی کمشنر کو خط میں بتایا کہ ضلع میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے سائٹ پہلے اور بلدیہ ٹان دوسرے نمبر پر ہے۔ خط کے مطابق گڈاپ ٹان کے علاقے گلشن معمار اور خدا کی بستی میں 34 کورونا کیسز رجسٹرڈ ہیں، یوسی 6 معمار آبادم سرجانی سیکٹر الیون ون میں فائیو سی، فائیو ڈی، فور بی، فور سی اور 7 اے میں 37 مریض ہیں۔اس کے علاوہ کیماڑی ٹان یوسی ون بھٹہ ولیج، سعیدآباد مسجد روڈ اور عمر خان روڈ میں 20 مریض ہیں جب کہ یوسی 2 سلطان آباد، حبیب پبلک اسکول اسٹریٹ میں کورونا کے 34 مریض ہیں۔خط میں بتایا گیا ہیکہ یوسی 3 کیماڑی ڈاکس اور مجید کالونی میں کورونا کے 47 مریض ہیں، بلدیہ ٹاون یوسی 3اسلام نگر نیول کالونی میں کورونا کے 37 مریض ہیں جب کہ یوسی 4 نئی آبادی سیکٹر فور سی اور 8 بی میں 41 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔خط کے مطابق یوسی 5 سعید آباد 5 جے، اے 3 میں 134 کورونا کے مریض ہیں، یوسی 6 مسلم مجاہد، آفریدی کالونی میں 27 کورونا مریض موجود ہیں، یوسی 7 مہاجر کیمپ، کوکن کالونی میں بھی کورونا کے 30 مریض ہیں جب کہ سائٹ ٹان یوسی 4 میٹروول میں سب سے زیادہ 149 کورونا کے مریض ہیں۔خط کے مطابق یوسی 6 فرنٹیئر کالونی سیکٹر 4، 5 میں کورونا کے 44 کیس رپورٹ ہوئے، یوسی7 بنارس اسلامیہ، سبحانی محلہ میں کورونا کے 28 اورنگی ٹان یوسی6 غازی آباد، کرسچن کالونی میں41 یوسی 11 داتا نگر 7 اے، سیون بی، سیکٹر 8 میں 31 کورونا کے مریض ہیں جب کہ یوسی 12 مجاہد کالونی، ملت آباد، گلفام آباد، علی گڑھ کالونی میں 27 مریض ہیں۔ہیلتھ افسران نے متعلقہ علاقوں میں فوری اسمارٹ لاک ڈان کی تجویز کی ہے۔واضح رہیکہ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 55 ہزار سے زائد ہے جن میں سے نصف سے زائد کا تعلق کراچی سے ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں