میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے الیکٹرک کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق

کے الیکٹرک کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی جاوید حنیف بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کے الیکٹرک کے حوالے سے گفتگو بھی ہوئی ہے۔امین الحق نے کہا کہ اہالیان کراچی کو کے الیکٹرک سے اووربلنگ، لوڈشیڈنگ سے متعلق بے شمار شکایات ہیں،کراچی کے نمائندے ہونے کی حیثیت سے ہم کے الیکٹرک کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک معاہدے کی تجدید میں کراچی کے شہریوں کے تحفظات کو اہمیت دی جانی چاہیئے، جون جولائی کی شدید گرمی اور مون سون میں بجلی کی فراہمی میں مسائل ہوسکتے ہیں،کے الیکٹرک کو پابند کیا جائے کہ وہ موسم کی سختیوں کے حوالے سے پیشگی اقدامات کرے،اگر صارفین کو حقوق کا تحفظ اور انھیں مطلوبہ سہولیات نہ ملیں تو بے چینی فطری ہے۔چیئر مین نیپرا توصیف فاروقی نے کہا کہ نیپرا ایک ریگولیٹر کی حیثیت سے صارفین کے حقوق کے تحفظ کی امانتدار ہے،کوشش ہوگی کہ مسائل اور تحفظات کو اس کی رْوح کے مطابق حل کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں