میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا ترکی میں 50 ہزار غیر قانونی تارکین کو واپس لانے کا فیصلہ

حکومت کا ترکی میں 50 ہزار غیر قانونی تارکین کو واپس لانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان نے ترکی میں 50 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سات رکنی ٹیم ترک جیلوں میں قید غیر قانونی پاکستانی تارکین کی شہریت کی جانچ پڑتال کرے گی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے ترکی سے غیر قانونی تارکین وطن پاکستانیوں کی واپسی کے لیے سات رکنی ٹیم ترکی بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ، سات رکنی ٹیم یکم جولائی کو پاکستان سے ترکی جائے گی، ٹیم میں ایف آئی اے کے چار اور نادرا کے تین افسران شامل ہیں جن میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ایک انسپکٹرشامل ہوں گے ۔اس کے علاوہ نادرا کے ایک جی ایم، ایک ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹرکو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ، سات رکنی ٹیم ترک جیلوں میں قید غیر قانونی پاکستانی تارکین کی شہریت کی جانچ پڑتال کرے گا- ترکی میں 50 ہزار 248 غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن ہیں، ترکی کے 18 صوبوں کے 21 سینٹرز میں اس وقت 3110 پاکستانی قیدی موجود ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں