میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہیپاٹائٹس ادویات کی عدم دستیابی سے90ہزار مریضوں کی زندگیوں کو خطرہ ،تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

ہیپاٹائٹس ادویات کی عدم دستیابی سے90ہزار مریضوں کی زندگیوں کو خطرہ ،تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

منتظم
هفته, ۱۷ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں

ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کو ادویات گھروں پر پہنچانے کا پروگرام بنایا گیا لیکن6ماہ بعد بھی مریضوں کو کچھ نہ ملا‘خدیجہ فاروقی
لاہور ( ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے پنجاب میں ہیپا ٹائٹس ادویات کی عدم دستیابی سے90ہزار مریضوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہونے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی۔اپنی تحریک التوائے کار میں انہوںنے کہا کہ پنجاب میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کو ادویات گھروں پر پہنچانے کا پروگرام بنایا گیا لیکن 6ماہ گذر جانے کے باوجود کسی مریض کو کچھ نہ ملا حالانکہ40ہزار مریضوں کی ادویات کی ڈرگ ٹیسٹنگ بھی مکمل ہوچکی ہے اور 90ہزار مریضوں کے لیے80کروڑ روپے سے زائد کی ادویات بھی خریدی جاچکی ہیں۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ ان تمام اقدامات کے باوجودہ مریضوں کو تاحال ہیپاٹائٹس کی ادویات نہ ملی سکی۔انہوںنے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنا بند کیا جائے کیونکہ اس مرض کے علاج میں تاخیر سے جگر تباہ ہوجاتا ہے اور مریض موت کے منہ میں چلا جاتا ہے اس لیے اس معاملہ کو پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کیا جائے اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو ادویات کی فراہمی میں رکاوٹوں اور اس کے ذمہ داروں سے ایوان کو آگاہ کیا جائے ۔اور یہ ادویات مریضوں کوفی الفور فراہمی کے اقدامات سے مطلع کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں