میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرمبادلہ ذخائر میں35کروڑ79لاکھ ڈالر کی کمی

زرمبادلہ ذخائر میں35کروڑ79لاکھ ڈالر کی کمی

منتظم
هفته, ۱۷ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں


ذخائر20ارب51کروڑ ڈالر سے گھٹ کر20ارب15کروڑ ڈالر کی سطح پرآگئے
کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 35کروڑ79لاکھ ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق 9جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر20ارب51کروڑ57لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر 20 ارب 15کروڑ78لاکھ ڈالر کی سطح پرآگئے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 41 کروڑ 3 لاکھ ڈالرکمی سے 15ارب29کروڑ63لاکھ ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5کروڑ24لاکھ ڈالر اضافے سے 4 ارب 86 کروڑ15لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں