میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، ضلع کورنگی میں غیر قانونی تعمیرات کیلئے بیٹر طارق سرگرم

سندھ بلڈنگ، ضلع کورنگی میں غیر قانونی تعمیرات کیلئے بیٹر طارق سرگرم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

غیرقانونی تعمیرات مافیا کی سرپرستی کرنے والے بیٹر طارق عزیز نے ضلع کورنگی میں پنجے گاڑ لیے ،طارق عزیز اپنے منظم مافیا کے ذریعے کراچی میں تعمیراتی لاقانونیت کے فروغ کے سب سے بڑا ذریعہ بن چکے ہیں۔ جو دھونس ، دھمکی اور غیر قانونی ہتھکنڈوں سے شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کر رہا ہے۔ ایس بی سی اے میں موجود مافیا بیٹر طارق کی مددگار ہے۔ شاہ فیصل کالونی میں ناجائز تعمیرات کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انس حسن کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے جو ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی کے نام لے کر وصولیاں کررہے ہیں ، ذرائع کے مطابق شمسی سوسائٹی پلاٹ نمبر سی 337 ، 338 ، 52 ڈی ، 104 ، A3/67 اور 1114/1 کے رہائشی پلاٹوں پر ناجائز تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کے منظم سلسلے کو حکام کی سرپرستی جاری ہے اور بلڈر مافیا کھلم کھلا عدالتی حکم عدولی کرنے میں مصروف ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں