میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ماحولیات سندھ ،سابق سیکریٹری کی انکوائری رپورٹ سرد خانے کے نذر

محکمہ ماحولیات سندھ ،سابق سیکریٹری کی انکوائری رپورٹ سرد خانے کے نذر

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

محکمہ ماحولیات سندھ کے سابق سیکریٹری کی انکوائری رپورٹ سرد خانے کے نذر کردی گئی، ڈائریکٹر جنرل سیپا نعیم احمد مغل کو عہدے سے فارغ نہیں کیا گیا، کثیر منزلہ عمارت اربن ٹوئن ٹاورز کی ماحولیاتی رپورٹ میں نعیم مغل نے قوائد کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ماحولیاتی منظوری جاری کی۔ جراٗت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) کے ڈائریکٹر جنرل نعیم احمد مغل نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ پردائود کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میںگرائونڈ 17 منزلہ عمارت کی ماحولیاتی منظوری آئی ای ای کے تحت دی جوکہ سیپا ایکٹ 2014 کی شدید خلاف ورزی ہے، سید رضا علی گردیزی کی شکایت کے بعد سابق سیکریٹری ماحولیات نے انکوائری کی، انکوائری رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ اربن ٹوئن ٹاورز جیسی کثیر منزلہ عمارت کی منظوری ای آئی اے کے تحت ہونی چاہئے تھی ، اربن ٹوئن ٹاورز 4ہزار3 سئو 68 اسکوائر یارڈز پر مشتمل کمرشل و رہائشی عمارت ہے، انوائرمنٹل کنسلٹنسی سروسز نے ماحولیاتی منظوری کے لئے 19 آگست 2016 کو دستاویزات جمع کروائے اور ڈی جی سیپا نے 20 جنوری 2017 کو منظوری دی،قوائد کے تحت 2 ہزار اسکوائر یارڈز سے کم رقبے پر تعمیر ہونے والے کسی بھی منصوبے کی ماحولیاتی منظوری کے لئے آئی ای ای یا آئی ڈبل ای ہوگی، جبکہ 2 ہزار اسکوائر فٹ سے زیادہ ایراضی پر تعمیر ہونے والے منصوبے کی ماحولیاتی منظوری ای آئی ای کے تحت ہوگی، تمام حقائق کو دیکھتے ہوئے سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ٹربیونل کی توجہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ناراضگی پر دلائوں گا کہ ڈی جی سیپا نعیم احمد مغل سیپا کو چلانے کے لئے نالائق اور نااہل ہیں ، اعلیٰ عدالت نے نعیم احمد مغل کو 16 مارچ 2017 کو ڈی جی سیپا کے عہدے سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کئے لیکن نعیم احمد مغل 25 جنوری 2019 کو دوبارہ تعینات ہوگئے،نعیم احمد مغل نے ڈائریکٹر جنرل سیپا کے طور پر اربن ٹوئن ٹاورز کی آئی ای ای منظوری میں غیر قانونی اختیارات استعمال کئے ہیں اور وہ ایجنسی کے قوائد کی خلاف ورزی عادتن کرتے ہیں ، وہ کنسلٹنٹ کے ساتھ مل کرقوائد کو مد نظر رکھنے کے علاوہ ہی کئی تعمیراتی منصوبوں کی منظوری دیتے ہیں جس پر ٹربیونل نے ڈی جی سیپا نعیم مغل کے خلاف انکوائری شروع کرنے کا حکم جاری کیا ہے، اس لئے نعیم احمد مغل کو عہدے سے فارغ کرکے ڈی جی سیپا کے عہدے پر کیڈر افسر تعینات کیا جائے۔ سابق سیکریٹری کی انکوائری رپورٹ میں نعیم احمد مغل کو عہدے سے فارغ کرنے کی سفارش اور سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود ڈائریکٹر جنرل سیپا نعیم احمد مغل عہدے پر براجمان ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں