میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادب واخلاق سب کیلئے ضروری ہے ،چیف جسٹس کی گڈ ٹو سی یو کہنے پروضاحت

ادب واخلاق سب کیلئے ضروری ہے ،چیف جسٹس کی گڈ ٹو سی یو کہنے پروضاحت

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ‘گڈ ٹو سی یو’ کہنے پر ہونے والی تنقید کے بعد معاملے کی وضاحت کر دی۔ایک سول مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل اصغر سبزواری سے کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ایک وقت کے بعد آپ میری عدالت آئے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہر کسی کو کہتا ہوں، مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں۔جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ادب واخلاق تو سب کیلئے ضروری ہے، ادب و اخلاق کے بغیر مزہ نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں