G-20ممالک مقبوضہ کشمیرمیں گروپ کے اجلاس کا بائیکاٹ کریں، مشعال ملک
شیئر کریں
مشعال حسین ملک نےG-20ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے منعقد کئے جانیوالے گروپ کے اجلاس کا بائیکاٹ اوردیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال حسین نے جو غیر قانونی طورپر نظر بند سینئر حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ ہیں ایک بیان میںکہا ہے کہ کشمیریوں نے بھارت کے ان ڈراموں کو مسترد کردیا ہے لہذا G-20ممالک کو بھی مودی کو یہ واضح پیغام دینے کے لیے کہ وہ ظالم کے ساتھ نہیں کھڑے ہیں،مقبوضہ کشمیرمیں گروپ کے آئندہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ مودی کی مسلم دشمن پالیسیوں کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر مسلمانوں کے قبرستان میں تبدیل ہو چکا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کابھیانک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے ۔