میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے،اسحاق ڈار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے،اسحاق ڈار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

فاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمداسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے، قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام تک پہنچانے کے لئے ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ گزشتہ حکومت کی ذمہ داریوں کی درستگی کی جائے اور عوام کو ریلیف دیاجائے۔ انہوںنےa کہاکہ نئی قیمتوں کا تعین کیاگیا ہے اور قیمتوں میں کمی کی گئی ہے،ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے اور پٹرول کی قیمت میں 12 روپے کی کمی گئی ہے۔ اس طرح کسانوں کی سہولت کے لئے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 11 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں کمی کرناچاہیے، صوبائی حکومتوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ اس کا فائدہ عوا م تک پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں اس کا فائدہ لوگوں تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں