ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
جرات ڈیسک
منگل, ۱۷ مئی ۲۰۲۲
شیئر کریں
ڈالر کی اونچی اڑان، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو کر 195 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپے 66 پیسے اضافہ ہوا تھا اور کاروبار کی بندش پر ایک ڈالر 194 روپے 18 پیسے پر بند ہوا۔ منگل کے روز کاروبار کے دوران ڈالر مزید ایک روپے 32 پیسے مہنگا ہوا اور انٹربینک میں پہلی بار ڈالر 195 روپے 50 پیسے پر جا پہنچا۔