میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میٹرک بورڈکے امتحانات،نقل کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کافیصلہ

میٹرک بورڈکے امتحانات،نقل کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کافیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر جامعات و بورڈز اسماعیل راہو کی صدارت میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ جس میں سیکریٹری بورڈز مرید راہموں, کراچی, میرپور خاص, لاڑکانہ, نوابشاہ, سکھر اور حیدرآباد کے چیئرمینز بورڈز نے شرکت کی. اجلاس میں کاپی کلچر کی روک تھا م,ہیٹ ویو اور سیکیورٹی انتظامات کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر وزیر بورڈز اسماعیل راہو نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام امتحانی مراکز میں طلبہ اور اساتذہ کے موبائل فونز لانے پرپابندی ہوگی,موبائل فونزساتھ لانے والے طلبہ کوامتحانی مراکز سے باہر نکالا جائیگا. اسماعیل راہو کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ بورڈز امتحانی مراکز کے انچارج کو طلبہ کو ٹھنڈہ پانی کلاس روم تک مہیہ کرنے کیلئے سہولیا ت فراہم کریگا,کاپی کلچر روکنے کے لیے امتحانی مراکزکے اندر اور باہر سیکیورٹی سخت کی جائے گی, کراچی سمیت سندھ بھر میں کل نویں اوردسویں جماعت کے 7 لاکھ 26 ہزار 979 طلبہ امتحان دیں گے. اسماعیل راہو نے کہا کہ کراچی, حیدرآباد, سکھر, لاڑکانہ, میرپورخاص اور نوابشاہ ڈویژنز میں 1312 امتحانی مراکز قائم اور 112 ویجیلنسی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں. وزیر بورڈز نے وفاقی حکومت سے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گرمی کی شدت بڑھنے کی وجہ سے طلبہ کو امتحان دینے میں مشکلات کا سامنا ہوگا جس کی وجہ سے لو ڈشیڈنگ نہ کی جائے, کے لیکٹرک کراچی میں امتحانی مراکز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرے.اسماعیل راہو نے کراچی سمیت سندھ بھر کے امتحانی مراکز کے انچارجز کو ہدایت کی کے طلبہ کے امتحان کے دوران جنریٹر اسٹینڈ بائے رکھے جائیں, امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں