میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چوروں،غلاموں کی سیاست کاجنازہ اکھٹے نکلے گا،عمران خان

چوروں،غلاموں کی سیاست کاجنازہ اکھٹے نکلے گا،عمران خان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سارے مجھے ہرانے کے لیے اکٹھے ہوگئے ہیں، انشااللہ ان سب کا اکٹھا جنازہ نکلے گا، امپورٹڈ حکومت کونہیں مانتے، صرف الیکشن کی تاریخ چاہتے ہیں ، ایف آئی اے کے ساتھ اب وہی ہو گا جو ایم کیو ایم نے آپریشن کرنے والے پولیس والوں کے ساتھ کیا، ایم کیو ایم کی کارروائیوں کے بعد آج تک سندھ پولیس اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہوسکی اور صوبے میں رینجرز بلانا پڑی ہے،پاکستانیوں نے امریکا کی جنگ میں 80 ہزار جانیں دیں، کیا کسی نے ان کا شکریہ ادا کیا؟امریکی غلاموں کی حکومت کسی صورت قبول نہیں کرینگے ۔ پیر کو یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صوابی والوں آپ اسلام آباد کے قریب ہو، یہاں دلیر نوجوانوں سے اسلام آباد ملنا چاہتا ہوں، ملک کی حقیقی آزادی کیلئے آپ نے اسلام آباد آئیں گے، جواسلام آباد نہیں آئے گا وہ صوابی میں نکلے گا، غلامی اور امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت منظور نہیں کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جنگ میں 80 ہزارپاکستانیوں نے قربانیاں دیں، جنگ میں قبائلی علاقوں کے لوگوں نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ 80ہزارلوگ قربان کردیئے کیا امریکا نے شکریہ ادا کیا؟ ہمارے فوجیوں کی امریکا سے تین گنا زیادہ شہادتیں ہوئیں، یاد رکھوغلاموں کی کوئی عزت نہیں ہوتی، امپورٹڈ حکومت امریکی سازش کے تحت مسلط کی گئی، کسی صورت امریکا کے غلام، چوروں، ڈاکوؤں کو تسلیم نہیں کرنا۔پی ٹی آئی چیئر مین نے کہاکہ زرداری، شریفوں نے 10 سال حکومت کی، دس سال ڈیزل ان کے ساتھ فٹ ہوا تھا، تھری سٹوجز نے 10سال حکومت کی تو 400 ڈرون حملے ہوئے، چارہزارمیل دوربیٹھ کرقبائلی علاقوں میں ڈرون حملے کیے گئے۔ اس دوران بچے، بزرگ مرے، باجوڑ کے مدرسے میں 64 بچے شہید ہوئے، وزیرستان میں ڈرون حملوں میں 60 لوگ زندگی کی بازی ہار گئے، وزیرستان میں جب لوگ بچانے آئے تو دوسرا ڈرون حملہ کر دیا گیا، شادیوں، جنازوں میں ڈرون حملے ہوئے، زرداری ، نوازشریف نے ایک بارپھی ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج نہیں کیا،کیا امریکا اپنے ملک میں دہشت گرد کومارنے کے لیے ڈرون حملہ کرے گا؟ کیا برطانیہ ہمیں متحدہ بانی جیسے دہشت گرد کومارنے کے لیے ڈرون کی اجازت دے گا؟سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان دوخاندانوں کواس لیے مسلط کیا گیا ان میں جرات نہیں ہے، دونوں خاندان پیسے کی پوجا کرتے ہیں، یہ کبھی پاکستانیوں کے حقوق کیلئے نہیں کھڑے ہوں گے، یہ کبھی اپنے آقاؤں کے سامنے زبان نہیں کھولیں گے اس لیے مسلط کیا گیا، ان کوپتا تھا عمران کبھی بیس نہیں دے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں