ورلڈبینک نے کراچی واٹرسیوریج سروسزکے لیے 100ملین ڈالر ز کی منظوری
شیئر کریں
ورلڈبینک کی جانب سے کراچی واٹرسیوریج سروسز امپرومنٹ پروجیکٹ فیز ون کیلئے فراہم کیئے جانے والے 100ملین ڈالر ز کی منظوری دیدی گئی ہے ،فنڈز کی فراہمی کی منظوری فاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی خسرو بختیار کی سربراہی میں اسلام آباد میں منعقدہ سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی ،اجلاس میں پلاننگ کمیشن حکومت پاکستان کے ارکان ، چیئرپرسن پی این ڈی بورڈ حکومت سندھ ناہید صدیقی ، واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر اسداللہ خان ،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پلاننگ ایوب شیخ ، ڈائریکٹر انویسٹمنٹ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی شکیل قریشی ، ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹمنٹ آصف علی خان نے شرکت کی واضح رہے کہ کراچی واٹرسیوریج سروسز امپرومنٹ پروگرام کے تین کمپوننٹ ،ریفارمز ،پروجیکٹ منیجمنٹ اسٹیڈی اور انوسٹمنٹ ہے ، رقم کراچی میں پانی کی فراہمی ونکاسی آب کی بہتری کے منصوبہ پر خرچ کی جائے گی ۔