میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خیبر پختونخوا میں سیاسی مخالفین اخلاقی پستی کا شکارہیں،سہیل آفریدی

خیبر پختونخوا میں سیاسی مخالفین اخلاقی پستی کا شکارہیں،سہیل آفریدی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

منظم تحریک ہی کامیابی کی ضمانت ہے، مردان جلسہ صوبے کی تاریخ کا بڑا اجتماع ہوگا
عمران خان کی ہدایت پُرامن سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہاہے کہ ہمارے سیاسی دشمن اخلاقی اور جمہوری پستی کے انتہائی نیچے درجے پر پہنچ چُکے ہیں منظم تنظیم کے بغیر کوئی بھی بڑی تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی،کوئی بھی معرکہ صرف جوش کی بجائے ہوش سے جیتا جاتا ہے۔مردان کا جلسہ بھی عمران خان صاحب کی ہدایت پر ہو رہا ہے۔ یہ خیبر پختونخوا کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا انشاء اللّٰہ۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے ایکس پرجاری پیغام میں کہاکہ ہم سب پر یہ فرض ہے کہ عمران خان کی بہنوں کی عزت، احترام اور توقیر کا ہر موقع پر خیال رکھیں۔ ان کا غصہ اور سخت لہجہ اپنے بھائی کی وجہ سے ہے اور دنیا کی ہر بہن اپنے بھائی کے لیے ایسا ہی درد رکھتی ہے۔ سلمان اکرم راجہ بھی ایک نفیس انسان ہیں جن کا دل اور نیت صاف ہے۔ اسی طرح علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو عمران خان صاحب نے چنا ہے۔ جن سے ہم عمران خان کی ہدایت پر مشورہ بھی لینگے اور ان کی رائے کی قدر بھی کرینگے۔ ان کا سیاسی تجربہ زیادہ ہے جس سے ہم نے فائدہ لینا ہے۔ ہم سیاسی فہم کے ساتھ، عمران خان کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک حقیقیت ہے کہ پچھلے دو سال میں ہم بطور پارٹی نا مزاحمت میں اور نا مصلحت سے انصاف حاصل کر سکے ہیں کیونکہ ہمارے سیاسی دشمن اخلاقی اور جمہوری پستی کے انتہائی نیچے درجے پر پہنچ چُکے ہیں اور کسی بھی آئین، قانون، عدالتوں کو یا اخلاقی و سیاسی اصولوں کو نہیں مانتے? لیکن دوسری طرف یہ بھی حقیقت ہے کہ منظم تنظیم کے بغیر کوئی بھی بڑی تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی۔ ہم نے عمران خان کی پارٹی، جو پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، اُس پر صرف تنقید کی بجائے، باہمی صلاح مشورے اور اتحاد کے ساتھ اُس کو منظم کر کے آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی معرکہ صرف جوش کی بجائے ہوش سے جیتا جاتا ہے۔ ہمارے سیاسی دشمن ہمیشہ ہمارے چھوٹی سی غلطی کے انتظار میں ہوتے ہیں اور اُس غلطی کو اپنے فائدے کے لئے استعمال کر گولی بھی چلواتے ہیں، ہمارے کارکنوں کو شہید بھی کرتے ہیں، ہماری پارٹی کو بین کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں، انتخابی نشان کے ساتھ دھاندلی سے اور عدالت سے ہماری سیٹیں بھی چھین لیتے ہیں اور عمران خان صاحب اور ان کے اہلیہ بشریٰ بی بی صاحبہ پر حد درجے کا ظلم بھی برپا کر دیتے ہیں۔ہم مُسلّح جتھے نہیں بلکہ سیاسی لوگ ہیں۔ عمران خان کی ہدایات کے مطابق ہم بندوق اور ڈنڈے کا مقابلہ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر پُرامن طریقے سے کرتے رہیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں