سندھ بلڈنگ ،ڈائر یکٹر جنرل ماتحت ڈپٹی ڈائریکٹر کے سامنے بے بس
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ اپریل ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی اپنے ماتحت ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع وسطی شہزاد کھوکھر کے سامنے مکمل طور پر بے بس دکھائی دیتے ہیں ، ذرائع کے مطابق اس وقت بھی خلاف ضابطہ تعمیرات کا سلسلہ زور شور سے کھلم کھلا جاری ہے ، خطیر رقم کی آمدنی میں حکام بالا بھی حصہ دار ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ریحان الائچی سسٹم کے افسران کو مکمل چھوٹ حاصل ہے ، بغیر کسی ضابطے کے رہائشی پلاٹوں پر کمزور عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں ، جیسا کہ اس وقت بھی ناظم آباد پلاٹ نمبر 3E8،11/73D،32/83D اور7/83C پر غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ۔