میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان بار کا سپریم کورٹ بل پر حکم امتناع کے خلاف کل یوم سیاہ کا اعلان

پاکستان بار کا سپریم کورٹ بل پر حکم امتناع کے خلاف کل یوم سیاہ کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ کی جانب سے ’’ سپریم کورٹ بل‘‘ پر حکم امتناع دینے کے خلاف کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔پاکستان بار کونسل کے زیر انتظام آل پاکستان بار کونسلز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان بار کونسل، صوبائی بار کونسل کے عہدے داروں نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ہارون رشید نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ ازخود نوٹس کے اختیارات چیف جسٹس صاحبان اپنے لیے استعمال کرتے رہے، چیف جسٹس صاحبان کے ازخود نوٹس کے اختیار کے استعمال سے ملک کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ دو ججز کے از خود نوٹس پر انتخابات کا از خود نوٹس لیا گیا، انتخابات کا معاملہ ہائی کورٹس میں زیر التواء تھا، کے پی اور پنجاب اسمبلیاں کیوں ٹوٹیں اس پر از خود نوٹس لیا جانا چاہیے تھا مگر ایک جماعت کی مرضی چلاتے ہوئے از خود نوٹس لیا گیا، تمام ادارے حدود میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں، پارلیمنٹ نے اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے اپیل کا حق دیا۔ہارون رشید نے کہا کہ از خود نوٹس کیلئے قانون بننا چاہیے، سپریم کورٹ کے حکم امتناع پر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے، عدالت حکم امتناع واپس نہ ہوا تب تک احتجاج جاری رہے گا اور کل ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں