میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا میںملنے والے 3 ارب ڈالرز سابق حکومت نے بانٹ لیے، خواجہ آصف کا الزام

کورونا میںملنے والے 3 ارب ڈالرز سابق حکومت نے بانٹ لیے، خواجہ آصف کا الزام

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کرونا کے دوران پاکستان کو آسان شرائط پر ملنے والے 3 ارب ڈالر پی ٹی آئی حکومت نے قرض کے نام پر اپنوں میں بانٹے ہوئے ہیں۔قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ رقم پچھلی حکومت نے اپنے چہیتوں کو قرض پر دیدی، ان تین ارب ڈالرز کا استعمال درست ہے تو اس کی تفصیلات قائمہ کمیٹی خزانہ کو دی جائیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ باہر سے اس قرضے سے جو مشینری منگوائی گئی ہے وہ چھڑوائی بھی نہیں گئی، ان تمام لوگوں کی تفصیل دی جائیں، ایوان کا حق ہے کہ اس کی تفصیلات لی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں، جن لوگوں میں تین ارب ڈالر بانٹے گئے ان کے نام سامنے آنے چاہئیں۔اس پر سپیکر قومی اسمبلی نے ہدایت کی کہ یہ معاملہ خزانہ کمیٹی کو بھجوایا جاتا ہے، ایوان کو اس کی رپورٹ فراہم کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں