ایس بی سی اے حیدرآباد افسران کی ریحان الائچی سسٹم کے خلاف بغاوت
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں ریحان الائچی سسٹم کے خلاف مزاحمت، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، آباد کی بعد حیدرآباد کے افسران بھی سسٹم کے خلاف ہوگئے، ریجنل ڈائریکٹر انجینئر محمد رقیب معاملات ریحان الائچی سسٹم کو دے کر خود غائب ہوگئے، تعمیراتی شعبے کو بریک لگنے کا خدشہ، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں ریحان الائچی سسٹم کے خلاف افسران نے بھی بغاوت کردی ہے، کچھ عرصہ قبل رینجنل ڈائریکٹر کے عھدے پر تعینات ہونے والے انجنئیر محمد رقیب نے ایس بی سی اے حیدرآباد کے معاملات کراچی میں تعینات افسر ریحان الائچی کے حوالے کرکے خود آفیس آنا ہی چھوڑ دیا، انجینئرمحمد رقیب کے نافذ کردہ سسٹم کو الائچی سسٹم کہا جاتا ہے اور اس الائچی سسٹم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیمولیشن ممتاز لاشاری اور بلڈنگ انسپکٹر امیر زرداری کا کلیدی کردار ہے، الائچی سسٹم کی جانب سے اختیارات کو بائی پاس کرنے کے خلاف ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عبدالحمید زرداری نے بھی اعلیٰ اختیاریوں کے سامنے احتجاج کیا تھا، ریحان الائچی سسٹم کے مرکزی کردار اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیمولیشن ممتاز لاشاری اور بلڈنگ انسپکٹر امیر زرداری کی جانب سے عید وصولی کی مد میں 10 کروڑ کا ٹارگٹ ملنے کے بعد شہر بھر میں تابڑ توڑ کارروائیوں، لاکھوں روپے رشوت اور بلڈرز کو حراسان کرنے کے بعد ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈوولپرز حیدرآباد ریجن بھی سسٹم کے خلاف میدان میں آگئی ہے اور اعلیٰ حکام کو نوٹیس لینے کی اپیل کی ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور آباد کی بعد ایس بی سی اے حیدرآباد کے افسران نے بھی ریحان الائچی سسٹم کے خلاف بغاوت کردی ہے، ذرائع کے مطابق افسران کا کہنا ہے کہ تمام افسران کے اختیارات چھین کر ایک کراچی کی ایک افسر ریحان الائچی کے حوالے کردیئے گئے ہیں جس کے باعث تمام افسران کی بے چینی پائی جاتی ہے، افسران کی جانب سے ریحان الائچی سسٹم کے خلاف تحریری طور بھی اعلیٰ حکام کو شکایات دینے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے، دوسری جانب ریحان الائچی سسٹم کی تعمیراتی منصوبوں پر تابڑ توڑ کارروائیوں اور بھاری رقم لینے کے بعد تعمیراتی شعبے کو بریک لگنے کے خدشے نے جنم لے لیا ہے جبکہ تحقیقاتی اداروں نے بھی الائچی سسٹم کی تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کردی ہیں۔