میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کپتان کانیانام اعلان خان تجویزکرناچاہوں گا،مرتضی وہاب

کپتان کانیانام اعلان خان تجویزکرناچاہوں گا،مرتضی وہاب

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر اعلی سندھ کے مشیر قانون اور حکومت سندھ کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم اعلانات کرتے ہیں لیکن وعدے وفا نہیں ہوتے، کپتان کا نیا نام اعلان خان تجویز کرنا چاہوں گا، ان سے تو ماضی کے منصوبے مکمل نہیں ہو رہے۔ جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہر سال رمضان المبارک میں وزیراعظم کی سندھ میں دلچسپی ہو جاتی ہے، یہ رمضان میں کراچی آتے ہیں اور اپنے ہسپتال کیلئے چندہ مانگ کر چلے جاتے ہیں، آج بھی گورنر ہاو س میں تقریب ہوگی، شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کر کے چلے جائیں گے، عمران خان دنیا کے پہلے لیڈر ہیں جو حکومت میں ہوتے ہوئے دینے کی بجائے لے رہے ہیں۔مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو جب کورونا ہوا تو ہم نے ان کی صحتیابی کیلئے دعائیں کیں، گورنر ہاو س میں ایک تقریب ہوئی جس میں سب ماسک کے بغیر ساتھ ساتھ بیٹھے تھے، اگر آپ کو اسی طرح کے اجتماعات اور جلسے کرنے ہیں تو اتنی ویکسین منگوا لیں جو پوری عوام کو لگا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی لائے، ہم نے احتیاط نہ کی تو پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال قابو میں ہے، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، ماسک لازمی پہنیں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ عمران خان اور ان کے رفقا قوم کو آج بھی ورلڈ کپ کا بتاتے ہیں لیکن ان کے پاس اپنی پونے تین سالہ حکومتی کارکردگی بتانے کو کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے بھی ترقیاتی پیکج کے اعلانات کرچکے ہیںمارچ 2019میں 162ارب روپے کے کراچی پیکج کا اعلان کیاگیا،دوسال بعد بھی اس کراچی پیکج پر کام نہیں ہوا،تھر میں ایک ارب روپے کے ی پیکج کا اعلان کیا تھاتھر میں موبائل ہیلتھ یونٹ آئینہ کوئی دوسرا منصوبہ شروع یا مکمل نہیں ہوا۔مشیر قانون نے کہا کہ 2019میں اسلام آباد میں بیٹھ کر حیدرآباد یونیورسٹی کا افتتاح کیاگیا۔اب تک حیدرآباد یونیورسٹی کا چارٹر تک منظور نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ کپتان کا نام اعلان خان رکھ دیاجائے کیونکہ کپتان کو اعلانات کرنے کی جلدی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد سے یونیورسٹی کا وعدہ کہاں وفا ہوا ۔حیدرآباد یونیورسٹی کا نام خان صاحب کی وجہ سے تخیلاتی یونیورسٹی رکھ دیاجائے ۔مشیر قانون نے کہا کہ خان صاحب کا ٹارگٹ کراچی کے تاجرون سے چندہ اکٹھا کرناہے ۔خان صاحب کی ساری دلچسپی دینے کے بجائے لینے میں ہے کورونا وائرس کے سبب پیپلزپارٹی نے چار اپریل کو گڑھی خدا بخش جلسہ ملتوی کیا۔اسلام آباد میں کورونا مثبت کی شرح19فیصد ہے ۔وزیراعظم کو سوچنا چاہیئے کہ ان حالات میں سکھر کراچی کا سفر کیوں کررہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں