میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کسی جتھے کو ریاست یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،وزیر داخلہ

کسی جتھے کو ریاست یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،وزیر داخلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی جتھے کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن وامان کے حوالے سے بہت زبردست کام کیا، امن وامان بحال رکھنے پرپولیس اوررینجرزکے افسروں اور جوانوں نے ہمت اوربہادری دکھائی وزیرداخلہ شیخ رشید نے سی ایم ایچ اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز اسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مظاہروں میں تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں اور رینجرز کے جوانوں کی عیادت کی۔وزیر داخلہ نے سکیورٹی اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن وامان کے حوالے سے بہت زبردست کام کیا، امن وامان بحال رکھنے پرپولیس اوررینجرزکے افسروں اور جوانوں نے ہمت اوربہادری دکھائی۔انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی متشدد کارروائیوں کا تحمل سے مقابلہ کیا۔ ا
نہوںنے ایک بار پھر واضح کیا کہ کسی جتھے کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں