میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلیٰ سندھ سے علماء کی ملاقات، تعاون کی یقین دہانی

وزیراعلیٰ سندھ سے علماء کی ملاقات، تعاون کی یقین دہانی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کے علما کے وفد سے ملاقات کی اور کورونا وائرس لاک ڈان میں سندھ حکومت کے ساتھ تعاون اور علمائے کرام آئمہ مساجد کے خلاف مقدمات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا .وفد میں مفتی منیب الرحمن ،مولانا ڈاکٹر عادل مفتی عابد مبارک ،مفتی رفیع رحمان، مفتی عابد سعید، عبدالوحید ، جماعتِ اسلامی کے ڈاکٹرعبدالباری ، ڈاکٹر عدیل ، ڈاکٹر سعید دیگر موجودتھے ملاقات میں صوبائی وزرا سعید غنی اور ناصر شاہ بھی شریک تھے، وزیراعلیٰ سندھ کی درخواست پر علما نے وزیراعلیٰ سندھ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی وزیراعلیٰ سندھ نے جمعہ کو 12 سے 3 بجے تک سخت لاک ڈائون کا اعلان کرتے ہوئے علما کرام سے تعاون کی درخواست کی وزیراعلی سندھ نے کہا کہ جمعہ کو وزیراعظم علما سے بمشاورت کریں گے مساجد کے لیے نئی ایس او پی بنے گی متفقہ طور پر جو بھی طے پائے گا اس پر عملدرآمد کیا جائیگا ۔حکومت سندھ کے ذمہ داران نے ملاقات کے بعد دعوی کیا کہ علما سے ملاقات میں رمضان المبارک سے پہلے مساجد کے معاملات کو افہام وتفہیم سے طے کرنے پراتفاق ہوگیاہے ۔سندھ کے وزیراطلاعات ناصر شاہ اور صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان سے ملاقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے ملاقات میں مساجد میں باجماعت نمازوں سے متعلق معاملے پر خوشگوارماحول میں گفتگو ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مفتی منیب الرحمان کو کورونا وائرس کے پھیلاو اور سندھ حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا اورعلما کے جذبات کوبھی سراہا،وزرا نے انہیں یقین دلایا کہ مساجد میں باجماعت نمازوں سے متعلق ہر فیصلہ علمائے کرام کواعتماد میں لے کرکیاجائے گا۔علمائے کرام نے آئمہ مساجد کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمات درج کرنے اور کراچی سمیت سندھ بھر میں درج کئے گئے مقدمات وزیراعلیٰ کی ہدایت کے باوجود واپس نہ لینے کا معاملہ بھی اٹھایا .حکومت سندھ نے جمعہ کے روز 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل بندش کا اعلان کرتے ہوئے علما کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے غیر مشروط تعاون کیا انہوں نے علمائے کرام اور آئمہ مساجد کا بہی شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا میں چاہتا ہوں کہ آپ جمعہ کے دن 12 بجے سے شام 3 بجے تک مکمل لاک ڈان کا مشاہدہ کرنے کے لئے ہماری مدد کریں اور اس وقت تک وزیر اعظم مساجد کے لئے ایس او پی پر تبادلہ خیال اور فیصلہ کرنے کے لئے علمائے کرام سے ملاقات کریں گے ۔ علمائے کرام نے کہا کہ وہ کورونا وائرس کے جاری حالات سے آگاہ ہیں ، لہذا انہوں نے حکومت کی حمایت کی ہے اور حکومت کی حمایت کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور مفتی منیب الرحمن نے ملاقات کے فورا بعد ہی پیغامات قلمبند کرکے عوام سے تعاون کی اپیل کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسپکٹر جنرل پولیس مشتاق مہر کو ہدایت کی کہ جمعہ کے روز دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل بندش کے لئے ضروری انتظامات کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں